
پاکستانی ہارر فلم ’دیمک‘ کو شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی اعزاز
پاکستانی سنیما کی معروف ہارر فلم ’دیمک‘ کو ایک اور عالمی اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ فلم کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فلم فیسٹیول 2025 میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے، جو کہ پاکستان کی فلمی صنعت کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔ یہ باوقار بین الاقوامی فلمی میلا 3 تا 7 جولائی 2025 کو یونگچوان، چونگچنگ، چین میں منعقد ہو رہا







