
بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس کی بحالی اور پھر بندش، اصل وجہ کیا؟
بھارت میں پابندی کے شکار کئی پاکستانی اداکاروں اور اداکاراؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اچانک بحالی اور پھر دوبارہ بندش نے جہاں صارفین کو حیرت میں ڈال دیا، وہیں اس صورتحال کے پیچھے کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ گزشتہ روز بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اچانک اپنی ٹائم لائن پر پاکستانی فنکاروں کی پوسٹس دیکھیں، جن میں دانش تیمور، احد رضا میر، ماورا حسین







