
سدا بہار گیتوں کے خالق تنویر نقوی کی برسی
آواز دے کہاں ہے دنیا میری جواں ہے جیسے لاتعداد ناقابل فراموش گیتوں کے خالق برصغیر کے ممتاز نغمہ نگار تنویر نقوی 6 فروری 1919 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید خورشید علی تھا تاہم انہوں نے فلمی دنیا میں تنویر نقوی کے نام سے شہرت پائی۔ انہوں نے بارہ سال کی عمر سے شاعری کا آغاز کیا اور 1938 میں پہلی بار فلم







