
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
معروف امریکی گلوکار اور نیو سول موسیقی کے بانیوں میں شمار ہونے والے ڈی اینجیلو 51 سال کی عمر میں کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوکار کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہائی غمگین ہیں کہ ڈی اینجیلو اب ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن ان کی لازوال موسیقی، فن اور ورثہ







