
سوشل میڈیا انفلوئنسرز مشکل میں؛ آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر پر مقدمات درج
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے تین مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر پر مقدمات درج کر لیے ہیں۔ مقدمات درج کرنے والوں میں اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث رہے۔







