
کلاسیکی موسیقی میں پہچان بنانے والے اسد امانت علی خان کی 70ویں سالگرہ
کلاسیکی موسیقی کے معروف گلوکار اسد امانت علی خان کی 70ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ لاہور کے نامور گائیک اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955 کو پیدا ہوئے۔ وہ استاد امانت علی خان کے صاحبزادے تھے اور اپنے والد سے گائیکی کا ہنر وراثت میں پایا، تاہم اپنی منفرد آواز اور انداز کے باعث انہوں نے فنِ موسیقی میں ایک الگ مقام بنایا۔ اسد امانت علی







