
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سروں کی ملکہ، پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ اور اداکارہ نورجہاں کی آج 99ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ان کی آواز اور ترنم نے چھ دہائیوں تک فلموں کی کامیابی کو یقینی بنایا اور آج بھی مداح انہیں نہیں بھولے۔ نورجہاں 21 ستمبر 1926ء کو قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی تھا، تاہم فلمی دنیا میں وہ “نورجہاں” کے نام سے جانی گئیں۔







