
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
پاکستان فلم انڈسٹری پر تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک راج کرنے والے معروف مزاحیہ اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئےلیکن ان کے برجستہ جملے اوربے ساختہ مکالمے فلم بینوں کوآج بھی یاد ہیں۔ اداکار اور کامیڈین لہری کا اصل نام سفیر اللہ تھا، بے ساختہ اداکاری سے چہروں پر مسکراہٹیں بکھرنے والے لہری نے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔







