
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
جنوبی کوریا میں ڈاکٹرز کی ٹیم اس وقت حیران رہ گئی جب انہیں گھٹنوں کے درد میں مبتلا خاتون کا ایکسرے کرنے پر سونے کے کئی دھاگے کے دکھائی دیے۔ جنوبی کوریا میں ایک 65 سالہ خاتون اوسٹیو آرتھرائٹس یعنی جوڑوں کے درد میں مبتلا ہونے پر ہر طرح کا علاج جس میں درد کش ادویات، سوزش کم کرنے والی دوائیں، اور یہاں تک کہ گھٹنوں میں اسٹیروئیڈ







