
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور کا اہم دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے افغانستان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کو واضح پیغام دے دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہیڈکوارٹر 11 کور میں خیبرپختونخوا کی مجموعی







