
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں، جو کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک







