
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 اور 30 اکتوبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے میں دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا۔ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر







