
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے قریب چلتن کی پہاڑیوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔







