
وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکیورٹی اسٹاف کی بڑے پیمانے پر اسکریننگ شروع
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم اور دیگر عملے کی اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاتی عمرہ سے وزیر اعلیٰ آفس تک تعینات تمام اہلکاروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکریننگ میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹاف ممبران بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق عملے کی اسکریننگ کسی مذہبی







