
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
کراچی: سندھ پولیس کو کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے، کچے کے نامور ڈاکوؤں کے گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شکارپور کے کچے کے علاقے میں جاری پولیس آپریشن کے دوران اب تک کی سب سے بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں انعام یافتہ اور خطرناک ڈاکو جن کا تعلق بیلو تیغانی، بڈانی اور دیگر







