
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے اور آج ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور کرگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج دن کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کاروبار کے دوران 1.72 فیصد اضافے سے انڈیکس میں 2849 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 168,489 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا، تاہم







