
ٹیپو سلطان، جنگی راکٹ ٹیکنالوجی کے بانی، دنیا کی پہلی راکٹ فورس کے معمار
جب بات جدید راکٹ ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھنے کی آتی ہے تو اکثر لوگوں کا ذہن 20ویں صدی کی ایجادات کی طرف جاتا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ 18ویں صدی کے عظیم مجاہد، ٹیپو سلطان نے جنگی راکٹوں کا منظم استعمال یورپ سے بھی پہلے کیا۔ ٹیپو سلطان ریاست میسور کے بہادر حکمران، نہ صرف ایک عظیم جنگجو تھے بلکہ جدید عسکری ٹیکنالوجی کے بانیوں







