Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توہینِ الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ۔

الیکشن کمیشن کے چار رکنی کمیشن نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

فیصلے کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت  کی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی  کردی۔

خیال رہے کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر گزشتہ سماعت پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں