سابق صدر آصف علی زرداری پر الزامات سے متعلق شیخ رشید پر درج مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری پر الزامات سے متعلق شیخ رشید پر درج مقدمہ پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے فریقین کو 16 فروری کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
کیس کی سماعت اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی جبکہ درخواستگزار کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواستگزار ایک ضعیف آدمی ہیں، جلدی کی تاریخ دے دیں۔
بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ارسرکار میں مداخلت اور پولیس ملازمین کو دھمکیاں دینے کے معاملے پرعدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی تھانہ مری میں درج مقدمے میں ضمانت منظورکر لی۔




















