غیر شرعی نکاح کے کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کو 13 جولائی کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، شہری نے کمپلینٹ ناقابل سماعت قرار دینے کا سول جج کا فیصلہ چیلنج کر دیا ہے۔
سیشن جج ایسٹ اعظم خان نے شہری کی جانب سے کمپلینٹ ناقابل سماعت قرار دینے کے سول جج کے فیصلہ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
شہری محمد حنیف کی جانب سے وکیل راجہ رضوان عباسی نے نگرانی اپیل دائر کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا
شہری نے اپیل کی ہے کہ عدالت نے کمپلینٹ ناقابل سماعت قرار دیتے تمام قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔
نگرانی اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت کا 13 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیں۔
شہری نے استدعا کی کہ عدالت نگرانی اپیل منظور کرکے عمران خان کے خلاف کاروائی شروع کرے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ سول جج نے دائرہ اختیار نا ہونے پر شہری کی کمپلینٹ ناقابل سماعت قرار دی تھی۔




















