پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی یقین دہانی پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے گزشتہ سماعت کا تین صفحات کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ فواد چوہدری 20 جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور الیکشن کمیشن کی سماعت کی مصدقہ کاپی جمع کرائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کیے گئے اپنے تحریری حکم میں کہا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ معطلی کا اس عدالت کا آرڈر 20 جولائی کے بعد خود بخود غیرموثر ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ پٹشنر کے وکیل نے بتایا قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل ہی نہیں ہوئی، وکیل کے مطابق ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا آرڈر کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عدم حاضری پر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے تھے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔
فواد چوہدری نے قابلِ ضمانت، پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کے آرڈرز چیلنج کر رکھے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















