Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہنگامہ آرائی کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد: جوڈیشل کمپلکس اور ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلکس اور ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کے کیس سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

ملزمان کی جانب سے سردار  مصروف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے رخصت کے باعث  کیس کی سماعت بغیر کارروائی 22 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات اور تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے جن کی ضمانت کنفرم ہو چکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں