سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ توشہ خانہ کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں ٹرائل پر حکم امتناع دینے کی اپیل پر سماعت آج ہوگی۔
یاد رہے کہ عدالت نے 2 اگست کو ہونے والی سماعت پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے حکم امتناع نہ دینے پر اپیل دائر کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















