Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ؛ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا تفصیلی فیصلہ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا 25 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کرانا آرٹیکل 218 تین کے تحت الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخاب کرانے کیلئے نہ سیکیورٹی ہے نہ ہی فنڈز ہیں۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ عوام، سیاسی جماعتوں اور الیکٹوریٹس کیلئے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، انتخابات صرف درخواست گزاروں کا نہیں بلکہ پنجاب اور کے پی کے عوام کا درینہ مطالبہ ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کسی طور انتخابات کی تاریخ کو ازخود آگے نہیں بڑھا سکتا۔ الیکشن کمیشن اس سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے کہ انتخابات کی تاریخ کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے یا نہیں۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کا فرض نا صرف انتخابات بلکہ ان کا منصفانہ اور شفاف انعقاد بھی یقنی بنانا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کا ماسٹر نہیں بلکہ وہ آئینی جز یا ادارہ ہے۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان نے 30 اپریل کو انتخابات کرانے کا فیصلہ دیا تھا جبکہ الیکشن کمشن نے صدر کے فیصلے کے برخلاف 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا۔

چند روز قبل سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے 14 مئی کو انتخابات کا حکم دیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں