لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست میں وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سلطان تنویر احمد نے لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، لیکن پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوٸی نظام نہیں، حالیہ اضافہ سے مہنگاٸی میں مزید اضافہ ہو گا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ 2 اگست کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















