چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائیاں کالعدم قرار دینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائیاں کالعدم قرار دینے کی درخواست وکیل سمیر کھوسہ کے توسط سے دائر کی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کےخلاف بیان بازی کرنے کےالزام میں چیئرمین تحریک انصاف کو طلبی کےنوٹس جاری ہوئے، الیکشن کمیشن نے پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
درخواستگزار نے اپنے موقف میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اقدام ماورائے آئین وقانون تھا۔ الیکشن کمیشن پیش ہونے پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی۔ الیکشن کمیشن ادارہ ہے عدالتی اختیار استعمال نہیں کرسکتا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت توہین الیکشن کمیشن سے متعلقہ تمام اقدامات اور کارروائیاں کالعدم قرار دے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















