Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا کوٸی نظام نہیں، قیمتوں میںحالیہ اضافہ سے مہنگاٸی میں مزید اضافہ ہوگا۔

درخواستگزار نے کہا کہ پیٹرول بنیادی ضرورت اس کومہنگا کرنا بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

 دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل نگران حکومت نے عوام پر پیٹرولیم بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 290 روپے45 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 293 روپے 40 پیسے ہوگئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں