Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 2 ستمبر تک توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 2 ستمبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فواد چوہدری کے خلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس  جلانے کا الزام کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے فواد چوہدری کی ایک روزہ حاضری معافی اور عبوری ضمانت مین 2 ستمبر تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ تھانہ نصیر آباد میں فواد چوہدری کیخلاف کلمہ چوک میں  کنٹینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ درج ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں