سندھ ہائی کورٹ نے گمشدہ شہریوں کی گرفتاری ظاہر ہونے پر بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لڑکی سمیت 16 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس اور دیگر اداروں سے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ اداروں کو لاپتا افراد کا سراغ لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ لاپتا شہریوں کے اہلخانہ بے حد پریشان ہیں۔
عدالت نے چار ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاپتا شہریوں میں محمد سراج، آسیہ بی بی، وقاص، شمشاد علی، نسیم احمد، مظفر علی، قاضی اعجاز الدین، سید خرم علی، نظام الدین اور بلال خان شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے سے لاپتا شہری سلطان محمد گھر واپس آگئے، طاہر علی، فضل علی اور آزاد علی پولیس کو مقدمے میں مطلوب تھے۔
عدالت نے گمشدہ شہریوں کی گرفتاری ظاہر ہونے پر بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















