اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات نے ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف دھمکی، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایمان مزاری اور علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو 19 اور 20 اگست کی درمیانی شب اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
سابق ایم این اے علی وزیر کو ترنول سے گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق علی وزیر کو کارسرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا گیا جبکہ ایمان مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















