سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی بنچ سے علیحدہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال محفوظ شدہ فیصلے تحریری کرینگے، چیف جسٹس رواں ہفتے صرف نیب ترمیمی کیس یا بوقت ضرورت توشہ خانہ کیس ہی سنیں گے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کئی تحریر شدہ فیصلوں کو حتمی شکل دینگے تاکہ جاری کیے جا سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی کوشش ہے کہ 12 ستمبر تک تمام محفوظ شدہ فیصلے جاری کیے جائیں جبکہ کئی مقدمات کے تفصیلی فیصلے بھی 12 ستمبر تک جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہونگے جبکہ جمعہ 15 ستمبر ان کا آخری ورکنگ ڈے ہوگا۔
اس سے قبل محفوظ شدہ فیصلے سنانے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے خود کو معمول کے بنچز سے الگ کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















