لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے صوبے بھر سے متعدد اضلاع کے سیشن ججز کو تبدیل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید سمیت 53 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو تبدیل کردیا گیا ہے، عرفان احمد سعید کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد شیخ خالد بشیر کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سیشن جج قیصر نذیر بٹ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیشن جج محمد تنویر اکبر کو بطور ڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان کو سرگودھا تعینات کیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم کو بطور اوکاڑہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















