Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جڑانوالہ سانحے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گریس بائبل فیلو شپ چرچ پاکستان نے دائر کی ہے، جس میں چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور فیصل آباد کے پولیس افسران فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بدقسمتی سے 16 اگست کو قرآن پاک کی توہین کا غیر حقیقی، جعلی اور جھوٹا واقعہ پیش آیا، ایک جنونی نے مقامی مسجد میں واقعے کا اعلان کیا اور انتہا پسند اشتعال میں آئے، جڑانوالہ واقعہ میں 25 چرچ اور 200 سے زائد گھروں کو جلایا گیا اور مسیحیوں کے گھروں کو لوٹنے کے بعد تباہ کیا گیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ واقعے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل پا چکی ہے مگر اس عمل میں کافی دیر لگ سکتی ہے، وقوعہ کے دو ہفتوں بعد بھی کئی متاثرین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مسیحی برادری کے تحفظ کے لیے تمام شریک ملزمان کو گرفتار کرنے، سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے ملزمان کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے اور متاثرین کی نارمل زندگی میں بحالی کے لیے فوری انتظامی اور مالی معاونت کے احکامات جاری کیے جائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں