اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے پی ٹی آئی وکلاء بابر اعوان، نعیم پنجوتھا اور شیرافضل مروت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی میں پیش ہوئے۔
عدالت میں پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے 9 ستمبر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔
عدالتی عملے نے بتایا کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین 8 ستمبر تک چھٹیوں پر ہیں، 9 ستمبر کو بھی نہیں آئیں گے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پیر سے ڈیوٹی پر آئیں گے۔
پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ سائفر کیس کی 9 ستمبر کو سماعت رکھ لیں، ورنہ پیر کو دیکھ لیں گے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سایفر کیس کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















