Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایل این جی کیس؛ عمران الحق کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی کیس کے ملزم شیخ عمران الحق کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایل این جی کیس کے ملزم شیخ عمران الحق کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ عمران الحق کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا گیا تھا؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نیب ریفرنس کی وجہ سے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

وکیل نے بتایا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکال دیا گیا لیکن بلیک لسٹ میں ابھی بھی ہے، 2017 میں دائر نیب ریفرنس کی وجہ سے پہلے نام ای سی ایل اور اب بلیک لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ نیب ترمیمی بل کے بعد احتساب عدالت نے ریفرنس بھی واپس بجھوا دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی کیس کے ملزم شیخ عمران الحق کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر فریقین کو نوٹسز جاری کر کے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں