آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں سائفر کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن نے تکنیکی اعتراض عائد اٹھا دیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کی تفصیل کا سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ منسلک نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت نہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کے ساتھ سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ضروری تھا، سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں سرٹیفکیٹ منسلک کرنا لازمی قرار دے چکی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ سرٹیفیکٹ نہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت نہیں۔
ایف آئی اے نے درخواست میں استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو نہ سنا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















