Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کرپشن ریفرنس؛ ریکارڈ چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم

کراچی کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے ریفرنس کا تمام ریکارڈ چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے 4 ستمبر کو ریفرنس واپس نیب کو ارسال کرنے کا فیصلہ دیا تھا، سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ریفرنس واپس بھیجا جارہا ہے۔

نیب کے مطابق ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔

نیب قوانین میں ترمیم کے بعد ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں