چیف جسٹس پاکستان کی تبدیلی کے ساتھ ہی سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن میں بھی اہم تبدیلیاں ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے جبکہ جسٹس سردار طارق پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں۔
آئین کے مطابق چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں، تاہم جسٹس منیب اختر ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بن گئے جبکہ جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پہلے ہی کمیشن کا حصہ ہیں۔
آئین کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس اور چار سینئر ججز رکن ہوتے ہیں، کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ، وزیرقانون اور اٹارنی جنرل شامل ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان بار کونسل کا ایک نمائندہ بھی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی آج ملک کے انتیسویں چیف جسٹس آف پاکستان کے منصب کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔
یاد رہے کہ 2 فروری 2022 کو چیف جسٹس آف پاکستان کا منصف سنبھالنے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















