Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئے چیف جسٹس کا پہلا اقدام، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس فل کورٹ سنے گا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت کے لئے  فل کورٹ تشکیل دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں فل کورٹ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ کی کل سماعت کرے گا۔

اس سے قبل عدالت عظمٰی نے سپریم کورٹ سے متعلق پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیس سماعت کیلئے مقرر کیا تھا۔

رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ پریکٹس ایکٹ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز کسٹ جاری کرتے ہوئے تمام درخواست گزاروں اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے تھے۔

سپریم کورٹ کا نیا لارجر بنچ 18 ستمبر کو پریکٹس پروسیجرایکٹ کیس کی سماعت کریگا۔

واضح رہے کہ بطور چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 8 رکنی بنچ بناکر پریکٹس اینڈ پروسیجر کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا تھام اب ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تشکیل کردہ فل کورٹ بنچ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا مستقل تعین کرے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں