Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جزیلہ اسلم سپریم کورٹ کی نئی رجسٹرار تعینات

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم کو سپریم کورٹ کی نئی رجسٹرار تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جزیلہ اسلم کو رجسٹرار تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں رجسٹرار کا عہدہ خالی تھا، ڈپٹی رجسٹرار عامر رانا کو رجسٹرار سپریم کورٹ کی اضافی ذمہ داریاں دی گئی تھیں، اب جزیلہ اسلم کو باقاعدہ رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں