Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ استدعا ہے کہ آئندہ سماعت اسی ہفتے میں رکھی جائے۔

چیف جسٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس اسی ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپکی درخواست آئندہ پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی جائے گی۔

وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے دوبارہ استدعا کی کہ اگر اسی ہفتے کی تاریخ مل جائے تو بہتر ہو گا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ طریقہ کار موجود ہے یہ سسٹم آٹو پر چل رہا ہے، آپ اور مجھ سے پہلے بھی یہ نظام ایسے ہی چل رہا تھا، سلمان صاحب آپکا شکریہ، آپکا دن اچھا گزرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں