Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کروانے پر رپورٹ طلب

خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر رپورٹ طلب کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سماعت ہوئی۔

پروسیکیوٹر راجا نوید اور پی ٹی آئی وکیل شیراز رانجھا جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر پی ٹی آئی وکیل شیراز رانجھا نے دلائل دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں سزا یافتہ نہیں، جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں ہیں، سیکرٹ ایکٹ یا پنجاب جیل قوانین مجرمان پر لاگو ہوتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں تاحال مجرم نہیں ہیں، پنجاب پر یزنرز قوانین سزا یافتہ مجرمان پر نافذ ہوتا ہے، تمام ملزمان کو اٹک جیل میں ٹیلیفونک ملاقات کرنے کی سہولت فراہم ہے گزشتہ دو تین سالوں سے ٹیلیفونک ملاقات کی سہولت قیدیوں کو ملی ہوئی۔

وکیل شیراز رانجھا نے عدالت کو بتایا کہ  قاسم اور سلیمان چیئرمین پی ٹی آئی کے سگے بیٹے ہیں، چیرمین پی ٹی آئی سے بچوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانا ناانصافی ہے۔

پی ٹی آئی وکیل نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کردی۔

پی ٹی آئی وکیل شیراز رانجھا نے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ 26 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہورہا ہے، اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ سے میں خود بھی بات کروں گا، کیا معلوم اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ معاملات وہیں حل ہوجائیں۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اوپن کورٹ میں فیصلہ تحریر کروایا اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات پر سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں