Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مبینہ آڈیو لیک؛ بشریٰ بی بی کو ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ آڈیو لیک میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مبینہ آڈیو لیک میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایف آئی اے کا طلبی نوٹس معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشہ روز بشریٰ بی بی نے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں کہا گیا تھا کہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیر سماعت ہے اور عدالت نے 18 ستمبر کو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ مرکزی کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، کیس زیر التوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ ایف آئی اے اگر کارروائی جاری رکھتی ہے تو اس سے پٹیشنر کے حقوق متاثر ہوں گے لہٰذا جب تک کیس زیر التوا ہے عدالت ایف آئی اے کا نوٹس معطل کرے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں