Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذہن سے تصور نکال دیں سپریم کورٹ جاکر تاریخ لیں گے، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ اپنے ذہن سے یہ تصور ہی نکال دیں کہ سپریم کورٹ میں جاکر تاریخ لے لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے زمین کے تنازع کے کیس میں تاریخ دینے استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ اپنے ذہن سے یہ تصور ہی نکال دیں کہ سپریم کورٹ میں جاکر تاریخ کے لیں گے، آپ کے توسط سے باقیوں کیلئے بھی یہ پیغام ہے کہ تاریخ لینے والا رجحان اب نہیں چلے گا، سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کافی زیادہ ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہاں تو ایک تاریخ پر نوٹس اور اگلی تاریخ پر دلائل ہوجانے چاہیں، دیگر عدالتوں میں یہ ہوتا ہے کہ کسی دستاویز کو پیش کرنے کیلئے تاریخ مل جاتی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ میں کوئی کیس آتا ہے تو اس کے سارے کاغذ پورے ہوتے ہیں۔

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ دلائل بھی ایک زبان میں دیں، اپنی اردو بہتر کریں یا انگریزی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں