Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسحاق ڈار کیخلاف کیس دوبارہ کھل گیا؛ احتساب عدالت میں طلبی

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس دوبارہ کھل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس 10 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کیے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم فیصلے کے بعد احتساب عدالت میں کیس پر کارروائی کا آغاز ہو گیا۔

اسحاق ڈار کا وطن واپسی کا اعلان

گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، میں بدھ کو واپس پاکستان جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضح ہے، پاکستان کو واپس 24 ویں معیشت بنانا ہے، اگر عوام نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان واپس ترقی کرے گا۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت سنبھالنے سے پہلے پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ سو فیصد تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا تھاکہ بین الاقوامی اور کچھ اندرونی قوتیں پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتی تھیں، ہماری جنگ پاکستان کو بچانا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں