Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 نگران وزیراعظم انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید عزیز الدین کاکا خیل کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وزیراعظم، پرنسپل سیکرٹری اور دو مشیروں کو فریق بنایا گیا۔

درخواستگزار میں موقف اختیار کیا کہ نگران وزیراعظم، دونوں مشیر اور پرنسپل سیکرٹری گزشتہ حکومت میں بھی اہم عہدوں پر تعینات رہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نگران وزیر اعظم اور انکے مشیروں کے ہوتے ہوئے ملک میں شفاف انتخابات ممکن نہیں، ان کو فوراً برطرف کیا جائے۔

درخواستگزار کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نگران مشیر اور پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین، احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو بھی عہدے سے برطرف کرنے کی استدعا کی گئی۔

یاد رہے کہ 14 اگست 2023 کو انوار الحق کاکڑ نے ملک کے آٹھویں نگران وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد انہوں نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔

بعدازاں نگران وزیراعظم کی حیثیت سے انوارالحق کاکڑ نے سب سے پہلے عبوری کابینہ کی تشکیل کی جو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد تک ملک کا انتظام چلا رہی ہے۔

نگران وزیراعظم نے حلف اٹھانے کے بعد 15 اگست 2023 کو شہباز شریف کے تین سینیئر قریبی ساتھیوں کو برقرار رکھا، تاہم شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، شہباز شریف کے سابق مشیر اور گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر اُحد چیمہ اور جوائنٹ سیکرٹری محب علی کو نئے وزیراعظم کی جانب سے برقرار رکھا گیا۔

اس کے بعد 15 ستمبر 2023 کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے نگران وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں