Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسٹس عرفان سعادت نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: جسٹس عرفان سعادت خان نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عرفان سعادت کی بطور سپریم کورٹ جج حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے سرمونیم ہال میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ ججز، اٹارنی جنرل سمیت وکلاء نے شرکت کی۔

جسٹس عرفان سعادت خان سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے، تاہم جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کے بعد بھی سپریم کورٹ میں ایک جج کی نشست خالی ہے، انکی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہوگئی۔

دو روز قبل وزارت قانون و انصاف کے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 20 اکتوبر 2023 کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اتفاق رائے سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عرفان سعادت کو بطور جج سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی تھی۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے پر غور کیا گیا تھا، تاہم چیف جسٹس نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا تھا کہ جسٹس عرفان سعادت خان مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں، تجربہ کار اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور ججوں میں سب سے سینئر جج ہیں، جس پر اجلاس میں موجود تمام اراکین نے متفقہ طور پر ان کی نامزدگی کی منظوری دی، جس کی توثیق وفاقی وزیر قانون نے بھی تحریری طور پر کی تھی۔

بعدازاں آئین کے آرٹیکل 75اے کی ذیلی شق (8) ا ور (12) کے تحت جسٹس عرفان سعادت خان کی نامزدگی کو حتمی منظوری کیلئے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ایک جج کی آسامی خالی ہے۔ سپریم کورٹ میں ایک اور جج کی تعیناتی کے لیے جلد جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کیا جائے گا، تاہم جوڈیشل کمیشن اپنے 28 ممبران سے ججز تعیناتی معاملے پر تجاوز بھی طلب کرچکا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں