لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد بازیابی کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایمان مزاری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو لوگ بھی اس کام میں ملوث ہیں انکو پھانسی ہونی چاہیے، عام طور پر ایک بار پھانسی ہوتی ہے ان کیسز میں ملوث افراد کو دو دفعہ پھانسی ہونی چاہیے، ابھی نگران وزیراعظم کو طلب کرتا ہوں اور پھر منتخب وزیراعظم کو بھی طلب کرونگا۔
ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں اس کیس میں مزید وقت درکار ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ تو میری مہربانی ہے کہ میں دونوں ڈی جیز کو نہیں بلا رہا۔
عدالت نے لاپتہ افراد سے متعلق ڈی جی آئی اور ڈی جی ایم آئی کو بلانے کا عندیہ دیتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو پیر کے روز صبح طلب کرلیا۔




















