اسلام آباد: جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے جسٹس نعیم اختر افغان سے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ ججز، اٹارنی جنرل، سینئر وکلاء اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ جسٹس نعیم اختر افغان کے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 ہو گئی۔
بعدازاں جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔




















