رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو ایک پیشی کا استثنیٰ مل گیا۔
احتساب عدالت لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ اُن کے نمائندے انوار حسین پیش ہوئے۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے استنثیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کی پیشی سے مستقل استثنی کی درخواست پر دلائل دیے جائیں گے۔
عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر مزید کارروائی 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی طرف سے اُن کے وکلاء نے ایک پیشی کیلئے استنثی کی درخواست دائر کی تھی۔




















